پاکستان

موٹروے زیادتی کیس: ملزمان کی اطلاع دینے کے لئے فون نمبرز جاری

موٹر وے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لیے پنجاب پولیس نے فون نمبرز جاری کر دیے ہیں۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ملزمان عابد علی اور وقار الحسن کی تصاویر اور ان کے شناختی کارڈ کا عکس جاری کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں ملزمان لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس میں مطلوب ہیں، اگر کسی کے پاس دونوں سے متعلق معلومات ہیں تو پولیس نمبر 15 پر اطلاع دیں۔پنجاب پولیس کی جانب سے ملزمان کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Back to top button