پاکستان

پنجاب میں ڈکیتی کے بعد خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

لاہور کے نواحی شہر رائیونڈ میں خاتون کے ساتھ ڈکیتی کے بعد اجتماعی زیادتی کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔تھانہ رائیونڈ سٹی پولیس نے زیادتی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کر لیا۔ایف آئی آر متن کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ 3 ستمبر کی رات پیش آیا تھا۔نامعلوم تین ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔مدعی مقدمہ کے مطابق ڈاکووں نے اسکے منہ پر کپڑا ڈال کر باندھ دیا اور کہا کہ اگر کوئی حرکت کی تو گولی مار دیں گے۔ ڈاکووں نے لوٹ مار کی اور مدعی مقدمہ کی بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔ایف آئی آر کے مطابق ڈاکووں نے گھر سے موبائل فون، 11ہزار نقدی، سونا اور راشن کا سامان لیا اور فرار ہو گیے۔

اے ایس پی رائیونڈ رضا تنویر کے مطابق پانچ مشتبہ افراد حراست مین ہیں جن کے ڈی این اے سیمپل کروا رہے ہیں۔

Back to top button