پاکستان

موٹر وے زیادتی کیس؛ملزم وقار الحسن نے گرفتاری دے دی

موٹر وے زیادتی کیس میں نامزد ملزم وقار الحسن نے خود پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔خاتون سے زیادتی کے الزام میں نامزد ایک وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہو کر اپنی گرفتاری دی ہے اور  سی آئی اے پولیس کی ملزم وقار الحسن سے تفتیش جاری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم وقارالحسن رشتے داروں کے دباؤ کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن پولیس کے روبرو پیش ہوا۔

وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن موٹر وے زیادتی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سالہ عباس اس کا فون استعمال کرتا تھا، وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ اس نے عابد کے ساتھ کبھی کوئی واردات نہیں کی۔ وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سالہ عباس ملزم عابد سے رابطے میں تھا، عباس نے میرے ساتھ پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا لیکن وہ جلد ہی اپنی گرفتاری پیش کرے گا۔

 

Back to top button