پاکستان

"زمین پھٹی نہ آسمان گرا”۔۔۔ سوتیلے باپ کی 17 سالہ بیٹی سے زیادتی

گوجرانوالہ میں سوتیلے باپ نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں تھانہ دھلے کے علاقہ میں پیش آیا۔ 17 سال کی لڑکی کے والد کا انتقال ہوا تو ماں نے دوسری شادی کر لی تھی، ملزم نے گھر میں اکیلے ہونے پر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ متاثرہ لڑکی کے شور کرنے پر اہل محلہ نے پولیس کو بلا کر ملزم کو گرفتار کروا دیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Back to top button