پاکستان

حمزہ شہباز کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا جائے؛ن لیگ کا مطالبہ

مسلم لیگ ن نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو جیل سے اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں گزشتہ ہفتے سے کورونا کا شکار ہیں، ان کی میڈیکل ہسٹری اتفاق اسپتال میں موجود ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ڈاکٹر رضوان اختر اُن کا اتفاق اسپتال میں بہترعلاج کرسکتے ہیںلہذا استدعا ہے کہ حمزہ شہبازکو میڈیکل ایمرجنسی کے باعث فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔

Back to top button