پاکستان

نیب نے نوازشریف کو زہریلا کھانا کیوں دیا؟مریم نواز نے وجہ بتادی

مریم نوازنےجیل میں اپنےوالد کودی جانےوالی خوراک پرشبہات کا اظہارکردیا

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اورسابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنےجیل میں اپنےوالد کودی جانےوالی خوراک پرشبہات کا اظہارکردیا۔ اپنےایک ٹوئٹ میں انہوں ںےکہا کہابھی تویہ تحقیق ہونا باقی کہ گھرکا کھانا بند کرکےنوازشریف کو NAB میں کیا خوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی، ان کےپلیٹلٹس خطرناک حد تک گرگئےاورانہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔ سوال تویہ بھی ہےکہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسےآگیا ؟

ایک اورٹوئٹ میں انہوں ںےپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اوراپنےچچا زاد حمزہ شہبازکوحراست میں رکھنےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئےاسےبدترین حکومتی جبرقراردیا۔ انہوں ںےکہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کےباوجود حمزہ شہبازکوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔

Back to top button