پاکستان

پاکستان :کورونا سےمزید 6 افراد انتقال کرگئے

مزید 6 ہلاکتوں کےبعد ملک بھرمیں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 379 ہوگئی ہے

پاکستان میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سےمزید 6 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کےمطابق مزید 6 ہلاکتوں کےبعد ملک بھرمیں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 379 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کےدوران سندھ میں 3 پنجاب میں 2 اورخیبرپختونخوا میں ایک شخص کورونا سےجاں بحق ہوا ہے۔ این سی اوسی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے  31 ہزار  411 ٹیسٹ کیےگئےجن میں سے  526 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ پاکستان میں اب تک کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ ایک ہزار 481 ہوچکی ہے اور 2 لاکھ 89 ہزار 429 مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں جب کہ  اس وقت کورونا کےفعال کیسزکی تعداد 5 ہزار 673 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےمطابق سندھ میں کورونا کےمریضوں کی تعداد  1 لاکھ 31 ہزار  880 ہے،جب کہ یہاں اس وائرس سے اموات  کی تعداد  2 ہزار 443 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کےاب تک 97 ہزار 679 مریض سامنےآئےہیں جب کہ  2 ہزار 217  افراد جاں بحق ہوچکےہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 36 ہزار 942  ہےاوریہاں 1 ہزار 257 افراد انتقال کرچکےہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 901 کورونا سےمتاثرہوئےہیں جب کہ  178 افراد جان کی بازی ہارچکےہیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 13 ہزار 483 مریض اب تک رپورٹ ہوئےہیں جہاں 145 افراد اس مرض سےانتقال کرچکےہیں۔ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 196 کورونا وائرس کےمریض سامنےآئےہیں جب کہ اس سے 74 افراد جاں بحق ہوئےہیں۔ آزاد جموں وکشمیرمیں کورونا کےاب تک 2 ہزار 400 مریض رپورٹ ہوئےہیں جب کہ اس وائرس سے 65 مریض انتقال کرچکےہیں۔

Back to top button