پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےدنیا پردھاک بٹھا کررکھ دی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےدنیا پردھاک بٹھا کررکھ دی،پاکستان کا موقف مان لیا گیا،عالمی سطح پرپذیرائی ملنےلگی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےدنیا پردھاک بٹھا کررکھ دی،پاکستان کا موقف مان لیا گیا،عالمی سطح پرپذیرائی ملنےلگی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ بین الافغان مذاکرات ہماری مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےدوحہ میں قطرکےنائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ قطرکی دعوت پربین الافغان مذاکرات سےویڈیوکانفرنس کےذریعےخطاب کرتےہوئےکہا کہ پاکستان نےافغانستان میں امن کےلیےاپنا بھرپورکردارادا کیا اوربین الافغان مذاکرات ہماری مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے.

پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کانفرنس میں شریک ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں پائیدارامن ہم سب کی خواہش ہے جبکہ عالمی برادری کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔افغانستان میں امن خطے میں امن سے ہی جڑا ہوا ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہو گا پاکستان نے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا اور پاکستان پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے.انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے جبکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے ہی کرنا ہے اس سے قبل انٹرا افغانستان مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانی آئین پر مبنی حکومت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تاہم حکمرانی کے فقدان کی وجہ سے تلخ زندگی کا تجربہ کیا ہے مذاکرات کے آغاز کے دن کو مشکلات کے اختتام کے طور پر یاد رکھا جائے گا.

Back to top button