پاکستان

عمر شیخ کی کارکردگی کا پول کھل گیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےسی سی پی اولاہورعمرشیخ کی کیریئرمیں سات بارپرفارمنس رپورٹ منفی آنےکا انکشاف کیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےسی سی پی اولاہورعمرشیخ کی کیریئرمیں سات بار پرفارمنس رپورٹ منفی آنےکا انکشاف کیا ہے۔ کھوج نیوزکےمطابق سی سی پی اولاہورعمرشیخ نے پروموشن سے متعلق سینٹرل سلیکشن بورڈ کی جانبداری پرسوالات اٹھائے تھے اوراسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست میں عمر شیخ کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی رائےطاہرکونوازتے ہوئے میری جگہ پروموٹ کیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع جواب میں عمر شیخ کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عمر شیخ کی کو ترقی نہ دینے کا جواز بتاتے ہوئے جواب میں کہا  ہے کہ عمر شیخ کی کیریئر میں 7 بار پرفارمنس رپورٹ منفی رہی ہے، اور ان کی کارکردگی 2015 میں “آؤٹ سٹینڈنگ” سے کم ہو کر محض “گُڈ “ کے درجے تک آئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے عمر شیخ  کی ترقی کے لئے دائر درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر شیخ کی گریڈ اکیس میں ترقی نہ ملنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Back to top button