پاکستان

ہندو خاندان کی واپسی ؛ چوہدری پرویز الٰہی میدان میں آگئے

پرویز الہٰی نےکہا کہ بھارت سےواپس آنےوالےہندوخاندان نےثابت کردیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے

پنجاب اسمبلی کےاسپیکراورحکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کےمرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نےکہا ہےکہ بھارت سے ہندوخاندان کی واپسی نے ثابت کردیا پاکستان امن پسند ملک ہے۔ چوہدری پرویزالہٰی نےلاہورمیں پارٹی رہنما کامل علی آغا،چوہدری سلیم بریار،بشپ آف پاکستان فرانسس شاء،ڈائریکٹراوورسیزسیل لاہورہائی کورٹ جانسن برنارڈ سےالگ الگ ملاقاتیں کیں۔ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نےکہا کہ ق لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لےگی، کامل علی آغا اور سلیم بریارپارٹی کارکنوں کومتحرک کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ کے دورحکومت میں کی گئی عوامی خدمات کواُجاگرکیا جائے۔ بشپ آف پاکستان و دیگرسے ملاقاتوں میں پرویز الہٰی نے کہا کہ بھارت سے واپس آنے والے ہندو خاندان نے ثابت کردیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلمان اور اقلیتی برادری یہاں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتی ہے، تمام مذاہب کو یہاں مذہبی رسومات ادا کرنے کی کھلی اجازت ہے۔

Back to top button