پاکستان

مجید اچکزئی کی بریت,بلوچستان حکومت نےبڑا قدم اُٹھا لیا

بلوچستان نےسارجنٹ قتل کیس میں سابق ایم پی اے کی بریت کےخلاف اپیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے

حکومت بلوچستان نے سارجنٹ قتل کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومتِ بلوچستان عبدالمجید اچکزئی کے کیس میں اپیل میں جارہی ہے۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہم عبدالمجید اچکزئی کیس کو ہائی کورٹ میں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالمجید اچکزئی کےکیس میں اپیل کے لیے ہماری قانونی ٹیم قانونی بنیادوں پرجائزہ لےرہی ہے۔

Back to top button