پاکستان

شہبازشریف کی اہلیہ اوربیٹی کےخلاف قدم اُٹھا لیا گیا

احتساب عدالت میں پیش نہ ہونےپرشہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازاوربیٹی رابعہ عمران کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اُن کے اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کی، اس دوران عدالت کی جانب سے شہبازشریف کے اہلخانہ کے احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

احتساب عدالت کی جانب سے دونوں خواتین کو آیندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں شریک ملزم احمد علی اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے بھی وارنٹ گرفتاری وزرات خارجہ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

Back to top button