پاکستان

حمزہ شہبازکی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

ڈاکٹروں نےشہبازشریف اوران کی بیٹی کو36 گھنٹےبعد ٹیسٹ کرانےکا مشورہ دیدیا

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،ڈاکٹروں نےشہبازشریف اوران کی بیٹی کو36 گھنٹےبعد ٹیسٹ کرانےکا مشورہ دیدیا۔ کھوج نیوزکےمطابق مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما اورقائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،حمزہ شہبازکی اہلیہ نےخود کوقرنطینہ کرلیا۔ واضح رہےکہ ہفتےکوجیل ملاقات میں شہبازشریف،حمزہ شہباز کی اہلیہ اوران کی بہن جویریہ موجود تھے،ڈاکٹروں نےشہبازشریف اوران کی بیٹی کو36 گھنٹےبعد ٹیسٹ کرانےکا مشورہ دیدیا۔

Back to top button