پاکستان

موٹروے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم عابد کو گرفتارکرنے کیلئے پلان تیار

زیر حراست ملزم وقار کے سالے عباس کی گرفتاری کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں

موٹر وے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق مرکزی ملزم عابد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلئے پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور زیر حراست ملزم وقارکے سالے عباس نے بھی گرفتاری دے دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وقار الحسن نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا سالہ عباس اس کے نام پر جاری ہونے والی سم استعمال کر رہا تھا۔

Back to top button