پاکستان

موجیں ختم، سکول کھولنے کا اعلان، کون کون سی کلاسوں کا آغاز ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

وفاق اور صوبوں کی تجاویز کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے دی تھی

موجیں ختم ہو گئیں ، حکومت نے سکول کھولنے کااعلان کر دیا کل ملک بھر میں جامعات اور کالجوں سمیت کون کون سی کلاسوں کا آغاز ہوگا اس حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ایس اوپیز کے تحت ملک بھرکے تعلیمی ادارے کل سے مرحلہ وار کھول دیے جائیں گے۔ تقریبا ساڑھے 6 ماہ کی بندش کے بعد کل سے چاروں صوبوں میں جامعات اورکالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اوردسویں جماعت کی کلاسوں کا بھی آغازکر دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام سکولز پبلک ہیلتھ سکیورٹی رولزکے مطابق کھولنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہربچہ محفوظ طریقے سے سکول جائے اور تعلیم حاصل کرے،کل سکول واپسی پر لاکھوں طلبہ کوخوش آمدید کہیں گے۔ خیال رہے کہ وفاق اور صوبوں کی تجاویز کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے دی تھی۔

Back to top button