پاکستان

بین الافغان مذاکرات کا سہرا کس کے سر ہے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

ازبکستان سے پشاور تک ریل لنک کا منصوبہ زیر غور ہے جو اس خطے کو بدل کر رکھ دے گا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات کا سہرا پاکستان کے سر ہے کیونکہ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے ہی یہ مذاکرات ممکن ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں رشکئی اقتصادی زون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن علاقائی ترقی کے لیے اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ازبکستان سے پشاور تک ریل لنک کا منصوبہ زیر غور ہے جو اس خطے کو بدل کر رکھ دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات کا سہرا پاکستان کے سر ہے کیونکہ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے ہی یہ مذاکرات ممکن ہوئے ہیں۔

Back to top button