پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مولانا فضل الرحمن اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات‘ اندرونی کہانی سامنے آنے کے بعد قومی سیاست میں نیا موڑ آگیا

اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کے لئے جو یقین دہانیاں اور وعدے کیے گئے تھے وہ پورے ہونا چاہئیں‘ ملاقات میں مطالبہ

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے بعد ملکی سیاست میں نیا موڑ آگیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اتوار کے دن سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی عیادت کے لئے ملاقات کی تھی جس کے بعد مولانا نے میڈیا کو بیان دیا تھا کہ یہ ملاقات محض تیمارداری کے لئے تھی اور سیاست پر کسی قسم کی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے چوہدری شجاعت حسین پر واضح کیا ہے کہ ان سے اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کے لئے جو یقین دہانیاں اور وعدے کیے گئے تھے وہ پورے ہونا چاہئیں ورنہ وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا کہ وہ عمران خان حکومت گرانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

Back to top button