پاکستان

وزیراعظم نے ریپ کے مجرموں کیلئے خطرناک سزا کا اعلان کر دیا

کہ عوام ہم سے صرف یہ پوچھیں گے ہمیں کتنا تحفظ دیا؟ یہ نہیں پوچھیں گے کہ کتنے آئی جی تبدیل کیے؟

وزیراعظم عمران خان نے ریپ کے مجرموں کے لئے خطرناک سزا کا اعلان کرتے ہوئے ان ملزمان کو نامرد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنسی طور پر ناکارہ بنانے کیلئے کیمیائی یا سرجیکل طریقہ کار اپنایا جاسکتا ہے۔ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام ہم سے صرف یہ پوچھیں گے ہمیں کتنا تحفظ دیا؟ یہ نہیں پوچھیں گے کہ کتنے آئی جی تبدیل کیے؟ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)لاہور کو لانے کی ضرورت اس لیے پڑی کہ لاہور میں پولیس نچلی سطح پر قبضہ گروپوں سے ملی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ نے کچھ دن قبل ایک آدمی کو قتل تک کردیا اور اس قتل کا پولیس کو علم تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد پوری قوم میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے تاہم ملزمان کو کیا سزا دینی چاہیے اس حوالے سے دو آرا سامنے آئی ہیں۔ ایک طبقہ وہ ہے جو جنسی زیادتی کے مجرم کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہا ہے جبکہ دوسرا طبقہ اس سے اختلاف کرتا ہے۔

Back to top button