پاکستان

سندھ حکومت نے بھی سکول و کالجز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسیں 21 ستمبر سے‘نرسری اور پری پرائمری کلاسز 28 ستمبر سے شروع کی جائیں گے

سندھ حکومت نے بھی کل سے سکول، کالجز اور جامعات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پہلے مرحلے میں 9 ویں جماعت سے لیکر 12 ویں جماعت تک سکولز کھولیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سال 15 ستمبر2020 سے 15 مئی 2021 پر مشتمل ہوگا جب کہ نویں سے 12 ویں جماعت کے لیے اسکولز 15 ستمبر سے کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسیں 21 ستمبر سے شروع ہوں گی جب کہ نرسری اور پری پرائمری کلاسز 28 ستمبر سے شروع کی جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سکول اور کالجز انتظامیہ سرکاری ضابطہ کار (ایس او پیز)پر عمل درآمد کی پابند ہوگی۔

Back to top button