پاکستان

بلاول کیساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنیوالے کارکن کورونا کا شکار

سندھ کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میر شبیر بجارانی نے چار دن قبل کورونا پازیٹیو آنے پر آئسولیشن میں جانے کی تصدیق کی

بارش سے متاثرہ میرپور خاص ڈویژن کے دورے میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ موجود سندھ کے کئی وزراء اور ارکان اسمبلی کورونا کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میر شبیر بجارانی نے چار دن قبل کورونا پازیٹیو آنے پر آئسولیشن میں جانے کی تصدیق کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد سے حیدرآباد میں اپنے گھر پر آئسولیشن میں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ٹنڈو الہ یار سے منتخب رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ایک اور ساتھی رکن سندھ اسمبلی گنہور اسران بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام رہنما بلاول بھٹو کے بارش سے متاثرہ میرپورخاص ڈویژن کے علاقوں کے دورے پر ساتھ تھے اور کئی علاقوں میں ان ارکان نے ایک گاڑی میں سفر بھی کیا۔

Back to top button