پاکستان

پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ پنڈی گھیب کے قریب گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

 حادثے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

Back to top button