پاکستان

جودھ پورمیں ہلاکتیں،پاکستان کا بھارت سےاحتجاج

ہلاک ہونےوالے 11 پاکستانی ہندوؤں سےمتعلق پاکستان نےبھارت سےشدید احتجاج کیا

جودھ پورواقعےمیں ہلاک ہونےوالے 11 پاکستانی ہندوؤں سےمتعلق پاکستان نےبھارت سےشدید احتجاج کیا۔ رکن قومی اسمبلی رمیش کمارنےبھارتی حکومت سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ پاکستانی ہندوؤں کی ہلاکت کی تحقیقات میں پاکستان کوبھی شامل کرے۔انہوں نےکہا کہ بھارت میں ہلاک ہونےوالےپاکستانی ہندو خاندان کی ہلاکت پرہمیں تشویش ہےاس لیےبھارتی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن کوواقعےکی تحقیقات میں شامل کرے۔ رمیش کمارنےبھارت میں موجود متاثرہ خاندان اورہندوبرادری کےپاکستانی شہریوں کومحتاط رہنےکی ہدایت کرتےہوئےکہا کہ پاکستان ہندوکونسل بھارتی تحقیقات کےحوالے سےمطمئن نہ ہوئی توپھرہم احتجاج کا حق رکھتےہیں۔انہوں نےبھارت پرزوردیا کہ جودھ پورواقعہ پرپاکستان کوتفصیلات سےآگاہ رکھا جائے۔

Back to top button