پاکستان

جنسی زیادتی کےمجرموں کوسنگین سزائیں،کابینہ نےتہلکہ خیزقدم اُٹھا لیا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں موٹروے واقعہ بھی زیربحث آیا۔ ذرائع کےمطابق کابینہ ارکان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سنگین سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔ ارکان نے کہا کہ  جنسی درندوں کوسخت اورفوری سزائیں دینےکےلیےقانون سازی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت والوں کوالیکشن لڑنےکا حق دینے اور سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائےشماری ختم کرنےکےلیےآئینی ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی۔

Back to top button