پاکستان

نوازشریف باہرکیسےگئے؟فواد چوہدری میدان میں آگئے

فواد چوہدری نےیہ بھی کہا کہ عدالت نےآج ٹرائل کورٹ کے فیصلےکوبرقراررکھا ہے

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا ہےکہ نوازشریف فراڈ کرکےباہرگئے،اس بات کی تصدیق ہوگئی۔ فواد چوہدری نےان خیالات کا اظہاروزارت سائنس وٹیکنالوجی اورکیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کےدرمیان الیکٹرک گاڑیاں لانےکےمعاہدے پردستخط کی تقریب کےدوران کیا۔ انہوں نےمزید کہا کہ اگلے 3 سے 4 سال میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کوالیکٹرک ٹرانسپورٹ میں تبدیل کردیں گے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ 25 فیصد آلودگی ٹرانسپورٹ سےآتی ہے، وفاقی دارالحکومت میں 10سال میں ٹرانسپورٹ الیکٹرک پرچلی جائےگی۔ انہوں نےکہا کہ نوازشریف سےمتعلق جوآج فیصلہ آیا ہے وہ بہت خوش آئند ہے۔ فواد چوہدری نےیہ بھی کہا کہ عدالت نےآج ٹرائل کورٹ کے فیصلےکوبرقراررکھا ہے، اب یہ تصدیق ہوچکی کہ نوازشریف فراڈ کرکےباہرگئے۔

Back to top button