پاکستان

چوہدری شجاعت نےعمران خان کو اہم مشورہ دیدیا

چودھری شجاعت حسین نےکہا کہ عمران خان نام نہاد لوگوں کی پروا نہ کریں یہ لوگ آتےجاتےرہتےہیں

پاکستان مسلم لیگ کےصدروسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نےوزیراعظم سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ ملک میں بڑھتےہوئےسنگین جرائم خاص کر (Child Abuse) بچوں کےساتھ زیادتی جیسےجرائم کوختم کرنےکیلئےقانون بنائیں ہماری پارٹی اس قانون میں ان کا بھرپورساتھ دے گی۔ منگل کواپنےایک بیان میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نےکہا کہ عمران خان نام نہاد لوگوں کی پروا نہ کریں یہ لوگ آتےجاتےرہتےہیں اوران میں سےبہت سےایسےہوتےہیں جن کوہمارے ملک کےحالات کا پتہ ہی نہیں ہوتا اوروہ ہمیں مشورہ دینےکی کوشش کرتےہیں لیکن جس پریہ گزرتی ہےاس کا دکھ صرف وہی سمجھ سکتا ہےاس لئےعمران خان کواپنےملک کی خاطرخود فیصلہ کرنا چاہیے۔

Back to top button