پاکستان

وفاقی کابینہ نے مشکوک پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

انسداد ملیریا کی دواں کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری بھی دی گئی ہے

وفاقی کابینہ نے مشکوک پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی جبکہ دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنیکاحق دینے اور سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسداد ملیریا کی دواں کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری بھی دے دی۔ وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق کابینہ نے کورونا حفاظتی لباس کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی بھی منظوری دے دی، اب کسی قسم کے ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر پابندی نہیں رہی۔ کابینہ نے ذاتی حفاظتی سامان کیاسٹاک پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی بھی بنادی۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے پرندوں، زندہ جانوروں، گوشت، دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات کی درآمد پر پابندی بھی ختم کر دی۔

Back to top button