پاکستان

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے بیشر حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج دن کو موسم گرم اور رات کے وقت بارش ہو گی جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گوجرانوالہ، رحیم یار خان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کراچی، مٹھی، دادو، ٹھٹہ، بدین، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی بارش ہو سکتے ہے۔ شہید بینظیر آباد، شکار پور اور گردونواح کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان، پشاور اور کوہاٹ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ بلوچستان کے علاقے بارکھان اور گردونواح کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Back to top button