پاکستان

کراچی میں ایک مرتبہ پھر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

کراچی میں ایک مرتبہ پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل ہے جبکہ نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔لیاقت آباد، گلبہار، ملیر اور لانڈھی میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے سے جاری ہے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے تاہم کچھ علاقوں میں مرمتی کام ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

گزشتہ ماہ چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا تھا کہ کراچی میں ایک منٹ کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

 

Back to top button