پاکستان

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں اہم بل پیش کئے جائیں گے

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا جس میں ایف اے ٹی ایف سمیت اہم بلز پیش کیے جائیں گے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ صدر مملکت  نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔اجلاس میں صدر، وزیر اعظم کی تنخواہوں اور مراعات کے دو ترمیمی بل بھی پیش کیے جائیں گے۔ مشترکہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی بھی ہو گی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہو گا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔

Back to top button