پاکستان

ٹک ٹاک پر فالوورز بڑھانے کے لئے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دینے والی بیوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

رحیم یار خان میں بیوی نے فالوورز بڑھانے کے لئے ٹک ٹاک پر شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کردی جس سے شہریوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوگئی۔

تحصیل لیاقت پور کے علاقے رشید آباد کی رہاشی خاتون نے اپنے شوہر کی کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے۔ خبر سن کر شہریوں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کیلئے ٹک ٹاک اسٹار عادل چوہدری کے گھر کے باہر پہنچ گئی جب عادل کو زندہ پایا تو شہریوں کے رنگ اڑ گئے جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات مجروح کرنے پر عادل اور اس کی بیوی پر قانونی کارروائی کی جائے۔

Back to top button