پاکستان

سینیٹر فیصل جاوید نے موٹروے واقعہ کا سارا ملبہ محکمہ پولیس پر کیوں ڈالا؟ بڑی خبر آگئی

پولیس کا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے' اولین ترجیح ہے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی طرف لے کر جائیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید موٹروے واقعہ کا سارا ملبہ محکمہ پولیس پر ڈالتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر زیادتی کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید نے کہا کہ پولیس کا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح ہے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی طرف لے کر جائیں، کچھ لوگ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، درندوں کیحقوق کہاں سے آگئے؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مقف واضح ہے کہ زیادتی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں۔ فیصل جاوید نے وفاقی وزیرفواد چوہدری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ فواد ریسرچ کا دائرہ بڑھائیں اور دیکھیں جہاں سخت سزائیں ہیں وہاں زیادتی کے واقعات کم ہوتیہیں۔

Back to top button