پاکستان

ڈاکٹر ماہا کے والد کی عدالت میں ایک اور حیران کن درخواست دائر

ڈاکٹر ماہا کے والد نے بیٹی کی مبینہ خودکشی کیس کی ازسرنو تحقیقات کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے والد آصف علی شاہ نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہا کے والد نے بیٹی کی مبینہ خودکشی کیس کی ازسرنو تحقیقات کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں دائر کی ہے۔ آصف علی شاہ نے درخواست میں مقف اختیارکیا ہے کہ پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیا اور اسی اعتبار سے شواہد جمع کیے جب کہ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے بھی رپورٹ غلط دی، اس لیے معاملے کی ہر سطح سے تحقیقات کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور قبر کشائی ،پوسٹ مارٹم اور مزید میڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا شاہ کو موت سے قبل زہر اور بہت زیادہ ڈرگز دی گئی تھی۔

Back to top button