پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عدالتی حکم کے باوجود نوازشریف کی واپسی ہوگی یا نہیں؟ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے سب پر واضح کر دیا

بغیر علاج واپسی سے نوازشریف کی زندگی کوشدید خطرہ ہے اور زندہ رہنیکاحق سب سے اہم ہے جسے نظر انداز نہیں کیاجاسکتا

مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہبازشریف نے سب پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کاہمیشہ احترام کرتے ہیں لیکن نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ بغیر علاج واپسی سے نوازشریف کی زندگی کوشدید خطرہ ہے اور زندہ رہنیکاحق سب سے اہم ہے جسے نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ واپسی نہیں بلکہ نوازشریف کا علاج ہے، بیگم کلثوم نوازکے علاج کے وقت پی ٹی آئی والے جھوٹ بولتے رہے کہ وہ ٹھیک ہیں،کیا اس نقصان کا ازالہ ممکن ہے؟ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزکہہ چکے ہیں موجودہ حالات میں نوازشریف کا سفرکرنا جان لیوا ہو سکتا ہے اور حکومت نے بھی اعتراف کیا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا، سرکاری اور غیرسرکاری ڈاکٹرزکی تصدیق اور تجویزپر حکومت نے انہیں لندن بھیجا، ان کے علاج میں کوروناکے سبب تاخیرہوئی۔

Back to top button