پاکستان

اوکاڑہ میں بچوں سے زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

 پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ یہ ملزمان کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔دوسری جانب پنجاب ہی کے علاقے کوٹ ادو میں 7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔کوٹ ادو پولیس کے مطابق بچے مبینہ سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ محمود کوٹ میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق بچے کو ملزم نے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Back to top button