پاکستان

شوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

صوبہ پنجاب کے شہر رائے ونڈ میں چند روز قبل ڈکیتی کے دوران شوہر کے سامنے خاتون کو درندگی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو جیو فینسنگ، سی ڈی آرز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔سجاد اور قاسم نامی ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نےمزید بتایا کہ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروا لیا گیا ہے۔ فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کےمرکزی ملزم عابد ملہی کے پانچ رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور قصور پولیس نے قصور روڈ راؤخان والا میں مرکزی ملزم عابد کی موجودگی کی اطلاع پر گزشہ شب آپریشن کیا تھا۔

پولیس کے مطابق زیرحراست افراد میں عابد کے دو کزن، ایک خاتون اور دو عزیز شامل ہیں۔ دو روز قبل ان افراد کا عابد سے رابطہ ہوا تھا۔ زیر حراست افراد کو قصور سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے نامعلوم مقام پر مزید تفتیش کی جائے گی۔

Back to top button