پاکستان

مظفر گڑھ ؛ 24 گھنٹوں میں دوران زیادتی کا ایک اور واقعہ،پولیس ملزم گرفتار کرنے میں ناکام

مظفرگڑھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 سال کی بچی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق 6 سال کی بچی کو نامعلوم شخص نے باغ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ بچی سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں بھی 7 سال کے بچے سے زیادتی کی گئی تھی۔

Back to top button