پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک بار پھر رابطے‘ حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات، قومی سیاست میں تہلکہ مچ گیا

ملاقاتیں روز ہو رہی ہیں لیکن ان ملاقاتوں میں وہ باتیں نہیں ہو رہیں جو اِن ملاقاتوں کے مقاصد کو مکمل کر سکیں

سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک بار پھر رابطے شروع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حامد میر کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کی تقریر کے بعد صرف محمد زبیر کی دو ملاقاتوں کا راز طشت ازبام کیا گیا۔ محمد زبیر کے اور ساتھیوں نے بھی ایسی ملاقاتیں کی تھیں لیکن ان کا کہیں ذکر نہیں آیا۔ اب نواز شریف صاحب نے ایسی خفیہ ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے لیکن واٹس ایپ کال کی سہولت سے بدستور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تو جناب ملاقاتیں روز ہو رہی ہیں لیکن ان ملاقاتوں میں وہ باتیں نہیں ہو رہیں جو اِن ملاقاتوں کے مقاصد کو مکمل کر سکیں۔ نواز شریف کی پابندی کے باوجود ان کی جماعت کے کچھ لوگ ایک اہم ملاقات کے انتظار میں ہیں۔ اِن کی حالت فیض احمد فیض کے اس شعر کے ذریعہ سمجھی جا سکتی ہے

Back to top button