پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے ساتھ ہاتھ کر دیا‘ اب معاملات درست کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشیدنے جتنا ملبہ فوج کے اوپر ڈال دیا ہے فوج کو دہائیاں لگ جائیں گی اس کو صاف کرنے میں

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد سے کچھ حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے جس کے بعد شیخ رشید نے پاک فوج کے ساتھ ہاتھ کر دیا اور اب معاملات درست میں بہت وقت لگے گا۔

سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ میں آپ کو ذمہ داری سے کہہ رہ رہا ہوں جتنا ملبہ شیخ رشیدنے فوج کے اوپر ڈال دیا ہے فوج کو دہائیاں لگ جائیں گی اس کو صاف کرنے میں۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سلیم بخاری کا مزید کہناتھا کہ شیخ رشید کہتے ہیں سب کام تو فوج کرتی ہے اور یہ لوگ جا ان سے این آر او مانگتے ہیں۔ جب ہم کہا کرتے تھے این آر او دینا عمران خان کا کام نہیں ہے تب تو کسی کو یقین نہیں آیا۔ اب ان کے چہیتے ترجمان نے سارے پردے پھاڑ دیے ہیں۔ اور یہ میں ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں اتنی بڑی زیادتی کوئی پاکستانی فوج کیساتھ نہیں کر سکتا جتنی شیخ رشید نے کردی ہے۔اور رہی سہی کسر فیاض الحسن چوہان نے پوری کردی آدھے گھنٹے کی پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات نے ہمیں یہ بتایا کہ کون کونسا کام فوج کر رہی ہے اور اگر ان کے بیانات کا جائزہ لیں تو مجھے بتائیں پھر حکومت کیا کر رہی ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعوی کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماں کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماں کی کچھ روز قبل بھی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی۔احسن اقبال اور خواجہ آصف نے عسکری قیادت سے ون آن ون ملاقات کی۔یہ ملاقات کافی دیر تک جاری رہی ہیں اور آج میں مجبورا کہہ رہا ہوں کہ ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ملاقاتیوں میں احسن اقبال کو بھی شامل کریں۔ایک ملاقات میں شہباز شریف اور میں ایک ہی ٹیبل پر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال عسکری قیادت کیساتھ دونوں ملاقاتوں میں شریک تھے، پہلی ملاقات 5 گھنٹے، دوسری 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ مریم نواز جس دن سچ بولیں گی اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔ جب لیگی رہنما احسن اقبال نے شیخ رشید کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے دعوی کے مطابق آرمی چیف سے کوئی ون آن ون ملاقات نہیں کی- تمام پارلیمانی قائدین کی موجودگی میں گلگت بلتستان کے حوالے سے ون پوائینٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کیساتھ شرکت کی- انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی وزرا اپنی سیاست کے لئے قومی اداروں کو سیاسی تنازعہ میں دھکیل رہے ہیں –

Back to top button