پاکستان

زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی، یہ تووہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے

جب سوال ہوا کہ کیا پیپلزپارٹی اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوگی؟ تو زرداری نے مختصر جواب دیا، انشا اللہ

سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے اور اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)کے فیصلوں سے متعلق صحافیوں کے سوال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری بیٹی آصفہ بھٹو زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے جہاں ان پر میگا منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔ اس موقع پر عدالت سے واپس جاتے ہوئے صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ فرد جرم عائد ہونے پر آپ کیا کہیں گے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے۔ جب سوال ہوا کہ کیا پیپلزپارٹی اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوگی؟ تو آصف علی زرداری نے مختصر جواب دیا، انشا اللہ۔

Back to top button