پاکستان

شہباز شریف کی گرفتاری’ پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب

پی ڈی ایم کااجلاس مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹریٹ میں سہہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما شریک ہوں گے

مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا ہنگامی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کااجلاس مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹریٹ میں سہہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا صورتحال، دیگر سیاسی قائدین اور رہنماں کے خلاف بھی حکومتی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر غور ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے فیصلوں پرعمل درآمدکے پلان کو حتمی شکل دینے پر مشاورت ہوگی جب کہ پی ڈی ایم رہنماحکومت کی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لائحہ عمل بنائیں گے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات میں مبینہ حکومتی دھاندلی کیمقابلیکیلئے جوابی حکمت عملی پر غورکریگا جب کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی مبینہ حکومتی دھاندلی کی جوابی حکمت بھی عملی زیر غور آئے گی۔

Back to top button