پاکستان

نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، خواجہ آصف کی گرفتاری کا امکان

خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں نیب لاہور نے ایک بارپھر دستاویزات سمیت 8 اکتوبر دن 11 بجے طلب کیا ہے

قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا۔

خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں نیب لاہور نے ایک بارپھر دستاویزات سمیت 8 اکتوبر دن 11 بجے طلب کیا ہے۔ خواجہ آصف کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں 2004ء سے 2018ء تک ایک الیکٹرک کمپنی کے کنسلٹنٹ رہے، آپ نے اقامہ کی کاپی اور اس کمپنی سینکڑوں روپے بطور تنخواہ وصول کرنیکابھی دعوی کیا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ نے ایک خط کی کاپی بھی نجی کمپنی کی طرف سے جمع کرائی جس میں نجی کمپنی کے نمائندے کی متعلقہ فورم پرپیش ہونے کی آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔ نیب نے دبئی کی نجی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرکوبھی 8 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ نمائندہ اپنے ساتھ خواجہ آصف کی نوکری کا تمام ریکارڈ لے کر پیش ہو۔

Back to top button