پاکستان

سندھ حکومت کا گیس صارفین پر ایک اور حملہ، سردیوں سی این جی سٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ

مقامی گیس پر بیشتر سی این جی اسٹیشنز 4 ماہ بعد 15 فروری سے کھولنے کامنصوبہ‘ زیادہ سے زیادہ پمپ ایل این جی پر منتقل کیے جا رہے ہیں

سندھ میں پہلی بار پورے موسم سرما سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔15 اکتوبر سے تمام سی این جی پمپس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا منصوبہ تیار ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کے مطابق 15 اکتوبر سے تمام سی این جی پمپس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا منصوبہ تیار ہے اور 15 اکتوبر سے صرف ایل این جی پر چلنے والے پمپس کھلیں گے۔ سوئی سدرن حکام کے مطابق مقامی گیس پر بیشتر سی این جی اسٹیشنز 4 ماہ بعد 15 فروری سے کھولنے کامنصوبہ ہے۔

دوسری جانب گیس پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کے بجائے زیادہ سے زیادہ پمپ ایل این جی پر منتقل کیے جا رہے ہیں،گیس میں خودکفیل سندھ کو چاہیے کہ وفاق سے گیس حصے میں اضافہ حاصل کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں تقریبا 700 میں سے 108 پمپ قطری ایل این جی پر منتقل کیے جاچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس کی پیداوار میں خود کفیل سندھ اب درآمدی ایل این جی استعمال کرے گا۔

Back to top button