پاکستان

عثمان بزدار نے پنجاب روز گار سکیم کا افتتاح کر دیا، ایک کروڑ روپے کے قرضے دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کا ویژن نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے‘ سکیم سے خواجہ سراء بھی مستفید ہو سکیں گے

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کا افتتاح کردیا جس کے تحت آسان شرائط اور کم شرح سود پر 30 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور میں وزیر اعلی ہاؤس میں بٹن دبا کر پنجاب روزگار اسکیم کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے حاصل کیے جاسکیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کا ویژن نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے، اسکیم سے خواتین مرد اور خواجہ سراء بھی مستفید ہوسکیں گے جب کہ چھوٹی صنعتوں کو بھی قرض دیا جائیگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے شعبدہ بازی اور کِک بیکس کے لیے منصوبے دیے،جب کہ پنجاب روزگار اسکیم عوام کے دل کی آواز ہے۔ تقریب سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے خطاب کرتے ہوئیکہاکہ ان کا فوکس روزگار کی فراہمی ہے،اسکیم کا ہر ماہ جائزہ لیکر اس میں مزیدبہتری لائیں گے۔

Back to top button