پاکستان

اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

لاہور کی احتساب عدالت نے ایل او ایس نالے کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔احتساب عدالت لاہور نے ملزم اسرار سعید کو دوبارہ 16 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نیب نے ایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر اسرار سعید کو نالے کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر رکھا ہے۔

Back to top button