پاکستان

یوسی پی کی لیکچرار عائشہ صدیقہ نے آئی ٹرپل ای پاکستان ایکسپلور چیلنج ایوارڈ جیت لیا

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کی سینئر لیکچرارعائشہ صدیقہ نے انٹرنیشنل پروفیشنل آرگنائزیشن آئی ٹرپل ای) (IEEEکے زیراہتمام ہونے والا ” ایکسپلور چیلنج مقابلہ برائے ریسرچرزپاکستان” جیت لیا۔

کوئزمقابلوں میں ملک بھرسے 62 سرکاری اور نجی یونیورسٹیز کے 10ہزار،طلبا،اساتذہ اور ریسرچ سکالرزنے شرکت کی۔ آن لائن مقابلوں کا مقصد سائنس کے میدان میں مہارت اورریسرچ کو فروغ دینا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
یوسی پی کے پرووسٹ ڈاکٹر فیصل مصطفی اورآئی ٹرپل ای پاکستان کے سینئر مینجر ٹریننگ محمد راشد پرویز نے یوسی پی لائبریری میں ہونے والی خصوصی تقریب میں عائشہ صدیقہ کو آئی پیڈکا انعام دیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرلائبریریزیوسی پی رخشندہ کوکب بھی موجود تھیں۔ یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا کے ڈین ڈاکٹر تیمور الحسن اور فیکلٹی ممبران نے عائشہ صدیقہ کو شاندارکارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔

Back to top button