پاکستان

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد کتنا اضافہ ہوا، اہم خبر آگئی

300 روپے فی تولہ اضافہ کے بعد سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد کتنا اضافہ ہوا اس کے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے کہ سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسو سی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر 300روپے بڑھ گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 250 روپے اضافے سے 96022 روپے ہوگئی، عالمی صرافہ بازار میں سونا 10ڈالر منہگا ہوکر 1910 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 90 پیسے کم ہوکر 164.80روپے ہوگئی ہے۔

Back to top button