پاکستان

عمران خان نے نوازشریف پر ایسا الزام لگا دیا جس کو جان کر سب حیران رہ گئے

سول ملٹری تعلقات میں کوئی تنا ؤنہیں، فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی کرپشن سے واقف ہے جب کہ نوازشریف کے بیانات سے بھارت خوش ہوتا ہے۔

پارٹی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تنا ؤنہیں، فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے، اپوزیشن کو فوج سے اس لیے مسئلہ ہے کہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، نوازشریف کے بیانات سے بھارت خوش ہوتا ہے، نوازشریف بھارت کا بیانیہ بول رہے ہیں، فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، پوری قوم متحد ہوکربھارتی سازش ناکام بنائیگی، حکومت اپنے اداروں کا دفاع کریگی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں اور دیگر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی کرپشن سے واقف ہے، اپوزیشن جماعتیں ملکی نہیں بلکہ ذاتی ایجنڈے پر ہیں تاہم انہیں این آراو نہیں دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں ڈیل چاہیے لیکن ڈھیل نہیں مل رہی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تنا نہیں، فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کیساتھ ہے اور حکومت کو اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترجمان اور پارٹی رہنما اپوزیشن کو بے نقاب کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو فوج سے اس لیے مسئلہ ہے کہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں جب کہ نوازشریف کے بیانات سے بھارت خوش ہوتا ہے۔

Back to top button