پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت کے خلاف جلسے، کتنی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ان کی قیادت کون کرے گا‘ ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے سچائی بتا کے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچا کر رکھ دی

اپوزیشن کا حکومت کے ساتھ بات چیت کا تجربہ ناکام رہا، وزیراعظم کسی بھی قومی معاملے پر اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف جلسوں میں 2 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اگر اے ٹیم کو حراست میں لیا گیا تو ٹیم بی اے میدان میں آئے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان کو معمولی نہ سمجھا جائے ان کی تربیت سخت دور میں ہوئی ہے احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگی پلانز کو وقت کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا حکومت کے ساتھ بات چیت کا تجربہ ناکام رہا، وزیراعظم کسی بھی قومی معاملے پر اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم سمجھتے ہیں وہ خود اکیلے ہی یہ بوجھ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن حکومت خاموش ہے، نوازشریف کی گزشتہ روز کی تقریر عوامی معاملات اور مشکلات سے متعلق تھی۔ احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف ہماری رہنمائی کے لیے ہمیشہ موجود رہتے ہیں، خواجہ آصف کی آ صف زرداری سے متعلق بیان پر معذرت اچھی بات ہے۔

Back to top button