پاکستانفیچرڈ پوسٹ

خواجہ آصف نے کس کے کہنے پر بیان دیا اور زرداری سے معافی کیوں مانگی‘ شرمیلا فاروقی کا سنسنی خیز انکشاف، اے پی سی میں دراڑیں پڑنے لگیں

خواجہ آصف کے آصف زرداری پر اعتماد نہ کرنے کے بیان کو اپوزیشن کی اے پی سی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے رہنما شرمیلا فاروقی نے خواجہ آصف نے زرداری کیخلاف بیان کس کے کہنے پر دیا اور معافی کیوں مانگی کے متعلق راز سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کے بعد اے پی سی میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے معافی مانگ لی ہے اور موقف اپنایا کہ میرا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اگرسابق صدر کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں تاہم اب پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی میدان میں آگئیں۔شرمیلافاروقی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کسی کی ایما پر بیان دیا جس سے حکومت کو فائدہ پہنچا اور خواجہ آصف کے آصف زرداری پر اعتماد نہ کرنے کے بیان کو اپوزیشن کی اے پی سی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی حکومت مخالف اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حصہ ہیں اور دنوں جماعتوں کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے پر اعتماد کا اظہار کیا تھا تاہم خواجہ آصف کے ایک بیان نے ہنگامہ برپا کردیا جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ آصف علی زرداری پر انہیں اعتماد نہیں۔

Back to top button