پاکستان

حزب اختلاف نے پی ڈی ایم کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا

حزب اختلاف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں پی ڈی ایم کے تشکیل دیئے گئے ڈھانچے کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدر ہوں گے جبکہ سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی اور سیکریٹری جنرل ن لیگ سے ہو گا۔پی ڈی ایم میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک ایک نائب صدر ہو گا اور شاہ اویس نورانی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔

Back to top button